ابنا: سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں شہيد ہونے والے ايک نوجوان کے جنازے کا جلوس آل سعود کے خلاف احتجاجي مظاہرے ميں تبديل ہوگيا- بدھ کو اس نوجوان شہيد کے جنازے ميں سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام کي بڑي تعداد نے شرکت کي-
جلوس جنازہ ميں شريک لوگوں نے حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے آل سعود خاندان کے خلاف زبردست نعرے لگائے -
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں غير معمولي شدت اس وقت آئي ہے جب سعودي فوج نے ايک بزرگ عالم دين آيت اللہ شيخ باقر النمر کو گولي مار کر زخمي اور پھر انہيں اغوا کرليا - اس واقعے کے بعد عواميہ اور قطيف شہر کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کيا جس پر سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے فائرنگ کرکے کم ازکم تين مظاہرين کو شہيد کرديا -
آٹھ جولائي کو قطيف ميں سعودي حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں شہيد ہونےوالے نوجوان اکبر حسن الشاخوري کے جلوس جنازہ ميں بدھ کے روز ہزاروں لوگوں نے شرکت کي - سعودي عرب ميں فروري در ہزار گيارہ سے حکومتي پاليسيوں کے خلاف احتجاجي مظاہرے جاري ہيں- پچھلے دنوں دارالحکومت رياض اور مدينہ منورہ ميں بھي سعودي باشندوں نے حکومتي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے کئے تھے -
اس وقت سعودي عرب کي جيلوں ميں تيس ہزار سے زائد سياسي قيدي زندگي کے سخت ايام گذار رہے ہيں جن پر کسي بھي طرح کا کوئي مقدمہ بھي نہيں چلايا گيا ہے - سعودي عوام ان سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا بھي مطالبہ کررہے ہيں. .......
/169